اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق جرمنی کے وزیر خارجہ " فرانک والٹر اشٹائن مائر" نے عراق میں ایک جنگ رونما ہونے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی حالت میں جرمن کی فوج ، عراق میں فوجی کاروائی ميں شامل نہيں ہوگی۔ جرمنی کی وزارت خارجہ نے جرمن اخبار دی ولٹ کے ساتھ ، عراق کی حالیہ تبدیلیوں اور اس ملک میں داعش دہشت گرد گروہ کے اقدامات کے بارے میں کہا کہ عراق کے حالات انتہائي خطرناک ہیں اور تمام علاقے عدم استحکام کا شکار ہيں۔ انہوں نے کہا کہ داعش ایک دہشت گرد تنظیم ہے جو ایک فوجی تنظیم میں تبدیل ہوگئی ہے اور بڑے پیمانے پر اپنی کاروائیوں کا دائرہ پھیلا رہی ہے ۔ یہ مسئلہ عراق کے اتحاد کے لئے خطرہ بن چکا ہے جس سے اس ملک کے ہمسایہ ممالک کو بھی خطرات لاحق ہيں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ عراقی فوج کی ذمہ داری ہے کہ وہ داعش گروہ کی سرگرمیوں پر روک لگائے ۔
................
242